ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال حکومت کا اعلان: سرکاری اسکولوں میں نہیں دینی ہوگی سی بی ایس ای امتحان کی فیس،بارہویں کے بعد ملے گا 10 لاکھ تک لون 

کیجریوال حکومت کا اعلان: سرکاری اسکولوں میں نہیں دینی ہوگی سی بی ایس ای امتحان کی فیس،بارہویں کے بعد ملے گا 10 لاکھ تک لون 

Sun, 23 Jun 2019 22:46:48    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت اگلے سال سے سی بی ایس ای کے سرکاری اسکولوں کے تمام طالب علموں کی فیس بھرے گی۔ یہ اعلان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پروگرام میں کیا۔ مذکورہ پروگرام کا انعقاد بورڈ امتحان میں کلاس 12 ویں میں اچھی کارکردگی کرنے والے طالب علموں کو ایوارڈسے نوازا گیا۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہاکہ اعلی معیار تعلیم تک پہنچنے کا تمام بچوں کا حق ہے۔حکومت طالب علموں کے امتحان کی فیس ادا کرے گی۔جلد ہی حکومت نیٹ اور جے ای ای کے لئے طالب علموں کے لئے کوچنگ کا اہتمام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات لانے والے طالب علموں کے لئے اسکالر شپ بڑھا کر2500 روپے کر دی گئی ہے اور خاندان کی آمدنی کا قانون بھی ہٹا دیا گیا ہے۔حکومت نے طلباء اور ان کے والدین کو سرفراز کرنے کے لیے تیاگراج اسٹیڈیم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تقریبا 1000 طالب علم اور ان کے خاندان موجود تھے۔یہاں طالب علموں کے استاد بھی موجود رہے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہاکہ 12 ویں پاس کرنے والے طالب علموں کو اگر آگے کی تعلیم کے لئے لون کی ضرورت پڑتی ہے تو دہلی حکومت انہیں 10 لاکھ روپے تک لون دلائے گی جو وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 15 سال تک آرام سے اداکرسکتے ہیں۔آج 12 ویں پاس کرنے والے طالب علموں کو معلومات دی کہ اگر آگے کی تعلیم کے لئے ان کولون کی ضرورت پڑے تو دہلی حکومت انہیں 10 لاکھ روپے تک لون دلائے گی جو وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 15 سال تک آرام سے اداکرسکتے ہیں۔
 


Share: